ایکسپو سینٹرمیں کورونا ویکسین ختم ہونے پر شہری دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور شیشے توڑ ڈالے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین ختم ہوچکی ہے شہری واپس جانے کوتیارنہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹرمیں کورونا ویکسین کی کمی پر شہری پھٹ پڑے اور ایکسپوسینٹر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئے، اس دوران شہریوں نے دروازوں کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔گذشتہ روز محکمہ صحت نے کورونا ویکسین کی قلت کے باعث دو روز کیلئے ویکسین کے عمل روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ایک دن اسٹاک موجود ہے،
ویکیسن کی دو لاکھ ڈوزز اتوار کی شام تک پہنچ جائیں گی۔خیال رہے کہ محکمہ صحت نے کہا تھا کہ پنجاب میں دو دن کے لیے ویکیسن کا عمل روک دیا گیا تھا۔دوسری جانب کورونا ویکسین کی کمی کے باعث کراچی کے بیشتر ویکسینیشن سینٹرز بھی بند کردئیے گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا ویکسین کی کمی کے باعث چھوٹے ویکسینیشن سینٹرزکو بند کیا گیا ہے، وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرزبند کیے گئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے اہم بڑے ویکسینیشن سینٹرزمیں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے تاہم جہاں ویکسینیشن کی کمی ہے وہاں جلد ویکسین فراہم کردی جائے گی ۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہی 40 ویکسینشن سینٹرزقائم کیے گیے تھے، 30 بند ہوگئے، ضلع غربی کے 21 ویکسینشن سینٹرزویکسین کی قلت کے باعث بند ہیں،