کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں، اسکولوں کے اسٹاف ارکان اور ریسٹورینٹس میں جانے والوں کے لیے سندھ حکومت نے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے این سی او سی کی ہدایات پر نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس، ہوائی جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
تاہم ہوٹل، شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں داخلے کے لیے بھی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ویکسی نیشن کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے لیکن پبلک ڈیلنگ کے تمام ادارے، ٹرین اور بذریعہ سڑک سفر کے لیے ویکسی نیشن کی مہلت 15 اکتوبر رکھی گئی ہے۔