اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوسز خریدی جائیں گی۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ابتدائی طور پر چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اگر کوئی اور بین الاقوامی طور پر منظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہے تو وہ بھی کرسکتا ہے۔