سعودیہ، کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا!

ریاض: مملکت سعودی عرب نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا ہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں 5 سال کی سزا اور 5 لاکھ سعودی ریال جرمانہ شامل ہے۔
سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کو ملک سے ناصرف بے دخل کردیا جائے گا بلکہ آئندہ ہمیشہ کے لیے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی جائے گی جب کہ ایک سے زائد بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ڈبل کردیا جائے گا۔

5000 k fineCovid 19Saudi arabiaSOP's