لاہور: نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے، اس حوالے سے ارشد ملک کے کزن ایڈووکیٹ ثمر ملک نے تصدیق کردی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے اور ان کا انتقال راولپنڈی کے نجی اسپتال میں ہوا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔ ارشد ملک کے پس ماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ارشد ملک کو لاہورہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ہونے پر عہدے سے برطرف کردیا تھا اور ارشد ملک نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔