ممبئی: بھارتی اداکارہ دیویا بھٹناگر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویا بھٹناگر ایک ہفتے سے کورونا وائرس سے لڑرہی تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
34 سالہ اداکارہ کورونا وائرس کے ساتھ نمونیا میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نومبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اداکارہ دیویا بھٹناگر اسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو ‘تیرا یار ہوں میں’ کی شوٹنگ کررہی تھیں۔
انہوں نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جب کہ انہوں نے ڈرامہ سنسکار اور اڑان میں بھی اداکاری کی تھی۔