پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے باعث پابندیوں کا فیصلہ وائرس کی مکمل معلومات آنے پر ہی ہوسکے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان نے کئی افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگائی ہیں۔
دوا ساز کمپنیوں کو اومی کرون کو سمجھنے کیلئے 2 سے 3 ہفتے درکار ہیں، یورپی یونین
انہوں نے بتایا کہ اومی کرون وائرس سے متعلق ابھی زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ نیا ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔
نوشین حامد نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون پر ابھی تحقیق جاری ہے۔