کورونا کا تیزی سے پھیلنے والا نیا ویرینٹ سامنے آگیا

الجزائر: کورونا وائرس کا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ سامنے آگیا۔
الجزائر میں کورونا کے بی اے ٹو اومی کرون سب ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
یورپی سائنس دانوں کے مطابق بی اے ٹو اومی کرون سے ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
دوسری جانب قطر نے 5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانےکی منظوری دے دی، بچوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
ادھر اٹلی میں کورونا کے مزید ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور برطانیہ میں کیسز کی تعداد 62 ہزار سے زائد رہی۔

واضح رہے کہ یہ وائرس دو سال سے زائد عرصے میں دُنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں مچا چکا ہے اور اب تک اس کے قابو میں آنے کے حوالے سے صورت حال بے یقینی دکھائی دیتی ہے۔

BA 2Corona virusNew VariantOmicron