اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 986 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار212 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار868 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار477کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61ہزار258،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار12، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار139، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار839، بلوچستان میں 33 ہزار4، آزاد کشمیر میں 34 ہزار278 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار451، خیبرپختونخوا 5 ہزار608، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔