اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد اس وبا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 55 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 528، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 47، خیبرپختونخوا 42 ہزار 615، اسلام آباد میں 24 ہزار 444، بلوچستان میں 16 ہزار 449، آزاد کشمیر 5 ہزار 538 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 461 ہوگئی۔