اسلام آباد میں بڑھتے کیسز کے باعث مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔تفصِلات کے مطابق سلام آباد کے سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سیکٹر ای 7 کی گلی نمبر 15، میڈیا ٹاؤن بلاک اے گلی نمبر 15، بحریہ ٹاوَن فیز 4 گلی نمبر 10 کو سیل کیا جائے گا۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق کورنگ ٹاؤن کی گلی نمبر 5 اور جھنگ سیداں کے علاقہ کشمیر محلہ کی گلی نمبر
10 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار847 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، بلوچستان میں 28 ہزار 321، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 ہوگئی ہے۔
یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد کے جی 7 ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کو سل کیا گیا تھا۔تاہم مزید چھ علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔