کورونا کیسز بڑھنے پر اسلام آباد کے 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے پر 15 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔تفصِلات کے مطابق جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے وہاں فارمیسی اور ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6، آئی ایٹ فور، آئی ٹین تھری، جی 6 ون، جی نائن ون، جی نائن ٹو، جی سیون ٹو، ایف الیون ٹو، چک شہزاد اور این آئی ایچ کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ڈی ایچ او نے بتایا کہ اسلام آباد میں اب تک 92 ہزار 233 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور 824 افراد انتقال کرچکے ہیں


دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو گئی۔