اسلام آباد: ملک میں کورونا متاثرین 2 لاکھ 60 ہزار تک جاپہنچے جب کہ اب تک 5 ہزار 475 مصدقہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 76 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اس دوران کورونا کے 2 ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 73 ہزار 751 ہے جب کہ ایک لاکھ 83 ہزار 737 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔
سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 913 ہے، پنجاب میں 88 ہزار 539، خیبرپختونخوا میں 31 ہزار 217، بلوچستان میں 11 ہزار 322، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 771 جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 750 ہے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 49 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اس وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 475 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2ہزار 43 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 863، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار114، اسلام آباد میں 155، بلوچستان میں 127، آزاد کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 38 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔