اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہوگئی جب کہ اس وائرس سے 5 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 569 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 15 لاکھ 38 ہزار 427 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 368، پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد متاثر ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہزار 602 ہے جب کہ ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں، اس طرح کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65 مریض دم توڑ گئے، اس طرح ملک بھر میں اب تک اس وائرس سے 5 ہزار 123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، پنجاب میں ایک ہزار 985، سندھ میں ایک ہزار 713، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 74، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 147، آزاد کشمیر میں 42 اور گلگت بلتستان میں 36 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔