کورونا سے 22 افراد جاں بحق، 1592 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک روز میں ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 227 اموات، صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار 347 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، پنجاب ایک لاکھ 77 ہزار 823 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا 74 ہزار 27، بلوچستان میں 19 ہزار 117 کیس رپورٹ، ‏اسلام آباد 45 ہزار 740، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 579 ہوگئی۔

Covid 19Pakistan