اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 69 لاکھ 64 ہزار 337 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 482 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ21 ہزار 734، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، اسلام آباد میں 38 ہزار 687، بلوچستان میں 18 ہزار 300، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 49 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 511 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ کے مطابق کورونا سےایک دن میں 2 ہزار 122 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہوگئی ہے۔