کورونا مریض 2 لاکھ 37 ہزار سے متجاوز، 4922 جاں بحق!

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 83 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 104 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک جاپہنچی۔
سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض ہیں، جن کی مجموعی تعداد 96 ہزار 626 ہے، پنجاب 83 ہزار 599، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 681، بلوچستان میں 10 ہزار 919، اسلام آباد میں 13 ہزار 650، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 419 افراد متاثر ہیں۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 965 ہوگئی جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔
گزشتہ روز کورونا کے مزید 83 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اس وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 4922 ہوگئی ہے۔

CoronaPakistan