اسلام آباد/ کراچی: ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 854 رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 9804، پنجاب میں 7386، خیبر پختونخوا میں 1977، اسلام آباد میں 2351، بلوچستان میں 76، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 341 ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 209 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوگئی۔
2 لاکھ 19 ہزار 783 مریض صحت یاب ہوچکے جب کہ فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 44 ہزار 854 ہوگئی ہے۔
سندھ میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 883 ہے، پنجاب میں 91 ہزار 423، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار 898، بلوچستان میں 11 ہزار 523، اسلام آباد میں 14 ہزار 766، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 989 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 918 مصدقہ مریض ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے 54 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5763 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 105، سندھ میں 2 ہزار 96، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 169، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 46 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے ہیں۔