اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کم ہوکر 50 ہزار کی سطح پر آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 10 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔ پنجاب میں 7085، خیبر پختونخوا میں 2108، اسلام آباد میں 2355، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 467 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 763 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 190 ہوئی، جن میں سے 2 لاکھ 13 ہزار 175 افراد نے اس وائرس کو شکست دے دی جب کہ فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 50 ہزار307 ہوگئی۔
سندھ میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی ہے، پنجاب میں 91 ہزار 129، خیبرپختونخوا میں 32 ہزار 753، بلوچستان میں 11 ہزار 517، اسلام آباد میں 14 ہزار 722، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 896 مصدقہ مریض ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 32 افراد کا انتقال ہوا، جس کے بعد اس وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5709 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 100، سندھ میں 2 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 158، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے جب کہ ایک ہزار 382 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔