متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز امارات میں کورونا کے نئے 1,663 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی گنتی 6,36,245 ہو گئی ہے۔ اماراتی وزارت صحت کے بیان کے مطابق امارات میں گزشتہ روز مزید 6 مریض چل بسے ہیں، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 1,825 تک جا پہنچی ہے۔خیال رہے کہ ۔ کورونا کے نئے مریضوں میں 84 فیصد نے ویکسی نیشن نہیں کروائی تھی، جبکہ 16 فیصد مریض ویکسین لگوانے کے باوجود اس مرض کا شکار ہو گئے۔تفصِلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2,83,661 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے مزید 1,638 مریض صحت یاب ہو گئے، جس کے بعد مجموعی صحت یابیاں 6,14,636 ہو گئی ہیں۔