اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وبا عالمی حقیقت ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، اس پر عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے لہٰذا اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمے دار اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔