اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث مزید 135 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے جب کہ فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 801 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,510,56 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 566 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 882,928 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 913، پنجاب میں 3 لاکھ 28 ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 224، اسلام آباد میں 79 ہزار 371، بلوچستان میں 23 ہزار 931، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 286 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 428 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد67 ہزار 665 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 135 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 752 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 989 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 795,511 ہوگئی ہے۔