ملک میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد انتقال کرگئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43901 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 580 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 19 افراد انتقال کرگئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28496 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 75158 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 554 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 24085 ہوگئی ہے۔