اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 698 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 95 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار 234 ہوگئی، جن میں سے 12 لاکھ 16 ہزار 908 صحت یاب ہوچکے۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 9 مریض خالق حقیقی سے جاملے جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 386 ہوگئی۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 940 ہے، جن میں سے ایک ہزار 524 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔