ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ

این سی او س نے کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔تفصِلات کے مطابق این سی اوسی نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جاری کی گئی ایس اوپیز پرخصوصی عملدرآمد کے احکامات دیئے ہیں۔اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبائی چیف سکریٹریز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہوگئی جس کے باعث شہر میں ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ روز 107 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

corona cases increased