اسلام آباد: کورونا وبا مزید 74 زندگیاں نگل گئی، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 617 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 38، بلوچستان میں 23 ہزار 866، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423، اسلام آباد میں 79 ہزار 221 جب کہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 258 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار 767 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 725 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 7 لاکھ 92 ہزار 522 مریض صحت یاب ہوچکے جب کہ 4 ہزار 443 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 617 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 411، سندھ میں 4 ہزار 801، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 786، اسلام آباد میں 731، بلوچستان میں 267، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 514 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔