کورونا سے مزید 104 افراد جاں بحق، 2869 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 104 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38616 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2869 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 104 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19210 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 67442 تک پہنچ چکی ہے۔

casesCovid 19DiedPakistan