ملک میں تقریباً 3 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 102 افراد انتقال کر گئے اور 4934 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصِلات کے مطابق پاکستان میں آخری بار 100 سے زیادہ اموات 20 مئی کو ریکارڈ کی گئی تھیں، اس روز ملک میں 51 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے 3070 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی تھی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے

جن میں سے 4934 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 102 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 85 ہزار 294 تک جاپہنچے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا مزید تیز ہو گیا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو گئی۔