پھر سے لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لیے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی۔تفصِلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ین سی او سی کی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدر آمد کیا جائے گا۔

کرونا سے محفوظ رہنے میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے، کرونا ایس او پیز کی پاسداری اور ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بے احتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کیسز میں پھر سے اضافہ ہوگا، ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ پابندیوں سے بچنے کے لیے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔واضح رہے کہ یشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز چوتھی لہر کے آغاز کو ظاہر کر رہے ہیں۔
اب واضع طور پر چوتھی لہر کے آغاز کی ابتدائی علامات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ایس او پیز پر عمل درآمد نہ

ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاو بڑی وجوہات ہیں۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ انڈورشادیوں، ریسٹورانٹس، جمز میں صرف ویکسین شدہ افراد کی شرط پرعمل نہیں ہوا۔ انہوں نے ان ڈور ریسٹورانٹس، انڈور شادیاں اور جمز بند کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

Corona