اسلام آباد، کورونا کیسز میں اضافہ

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 115 ہے جب کہ شہر میں اب تک 781 لوگ عالمی وبا سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5.2 کی شرح سے کورونا کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 7 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 13 ہے اور 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 536، خیبرپختونخوا 4 ہزار 346، اسلام آباد 781، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 315 اور آزاد کشمیر میں 589 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Corona