کورولس عثمان کے اداکاروں نے حقیقی زندگی میں شادی کرلی

استنبول: کورولس عثمان ترکیہ کا مشہور ڈرامہ ہے، جس نے پوری دُنیا میں بے پناہ کامیابی سمیٹی، اس ڈرامے کی اداکار جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوگئی۔
کورولس عثمان کے سپاہی جیر کوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور جاگری سینسوئے نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید رنگ کا عروسی لباس جب کہ جاگری سینسوئے نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔
اداکار جوڑی کورولس عثمان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی بھی کی تھی۔
بوسے ارسلان اور سینسوئے کی شادی میں کورولس عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک سمیت قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
دلچسپ بات کہ کورولس عثمان میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی یعنی بوسے ارسلان اور سینسوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں، جس کے بعد حقیقی زندگی میں بھی جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہے۔

 

Actors MarriageBosay ArsalanKurulus Osman