کانگریس رہنما نے نریندر مودی کو پیدائشی جھوٹا قرار دے دیا

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے رہنما سلمان نظامی نے نریندر مودی کو پیدائشی جھوٹا قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما نے نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے اپنے عوام کو ماموں (بیوقوف) بنا دیا، ان کا دورہ لداخ صرف فوٹو سیشن تھا۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی پیدائشی جھوٹے ہیں، پہلے چین کے قبضے پر جھوٹ بولا، اب مودی سرکار کا میڈیا نقصان پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کانگریس رہنما ابھیشیک دت نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورے میں ڈاکٹرز کی جگہ فوٹوگرافرز موجود تھے، نریندر مودی جن زخمی اہلکاروں سے ملے، انھیں نہ تو ڈرپ لگی تھی، نہ ہی کوئی زخم وغیرہ تھا۔

narendra modiکانگریسنریندر مودی