اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخاب میں سید ابراہیم رئیسی کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پاک ایران تعلقات کی مضبوطی و استحکام اور علاقائی امن، ترقی اور خوش حالی کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔