واشنگٹن: کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک دہشت گرد حملے کی امریکا کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں زندگیوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ حملے کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ 6 اکتوبر کی رات کراچی میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔