سری نگر: ممتاز کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت کی 39 ویں برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔
غاصب بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے دکان داروں کو دکانیں بند کرنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، تاہم دھمکی کے باوجود شہید رہنما کی یاد میں وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔
مقبوضہ وادی میں قابض حکومت کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
حریت رہنماؤں نے مقبول بٹ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کی علامت ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔