کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آج مختلف اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انھوں نے سائٹس کا جائزہ لیا اور اور تعمیراتی ٹیم سے ملاقات کی۔
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو تعیراتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انھوں نے سٹیلائٹ ٹاؤن، ایئر پورٹ روڈ، سریاب روڈ اور دیر کمپلیکس کا دورہ کیا۔
وزیر اعلی نے مزدور سے بات چیت کی اور عوام سے ملاقات کی، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو صحت مند تفریحی کے مواقع میسر آئیں گے۔