کراچی: گزشتہ روز منگھوپیر کے علاقے میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے نوجوان کو بُری طرح کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ اس حادثے میں متوفی دانیال کی موٹر سائیکل ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی تھی۔
متوفی دانیال سرینا موبائل مارکیٹ میں موبائل رپیئرنگ کا کام کرتا تھا۔ اس حادثے کے خلاف سرینا موبائل مارکیٹ کراچی کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔
پچھلے کچھ دنوں سے کراچی میں ٹینکرز اور ٹرالر کی ٹکر سے کئی شہری اپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
سرینا موبائل مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر مافیا اور ٹرالر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
سرینا موبائل مارکیٹ یونین کے رُکن وقاص عالم کا کہنا تھا کہ آخر کب تک شہری یوں ہی واٹر ٹینکرز اور ٹرالر کی زد میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھوتے رہیں گے۔ اس حوالے سے حکمت و دیگر انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے رحم اور سفاک ڈرائیوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔