سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے بطور رکن پنجاب اسمبلی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق قائم مقام اسپیکر دوست محمد مزاری نے چودھر ی نثار سے حلف لیا اٹھا۔خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا ٹاک کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے چیک کر لیا ہے، چوہدری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔چوہدری نثار کے حلف میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔ چوہدری نثار کل حلف اٹھا سکتے ہیں انھیں آگاہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطہ کرکے اپنی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لینے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔