بیجنگ: اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ چین نے بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بحیرۂ چین، مشرقی چائنا سی، شمال میں بوہائی سی میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ چین میں فوج کی تربیت کے لیے پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغاز کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔