اسلام آباد: ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاﺅجنگ کو ہلال پاکستان سے نواز دیا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاﺅجنگ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے لیے خدمات کے تناظر میں ”ہلال پاکستان“ سے نوازا ہے۔
اس حوالے سے ایک پُروقار تقریب منگل کو ایوان صدر میں ہوئی۔ تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر یاﺅجنگ کو پاکستان کے قومی مفادات میں نمایاں شراکت داری پر پاکستانی عوام کے جانب سے اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔