بیجنگ: چین نے بہت ہی بڑا سنگ میل عبور کیا ہے، تیزی سے ترقی کرنے والے اور دُنیا کو انگشت بدنداں رہنے پر مجبور کردینے والے ملک چین نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین (maglev train) نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرین 600 کلومیٹر (373 میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے جو دنیا میں کسی بھی ٹرین کی تیز ترین رفتار ہے۔
ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا، وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔
چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے، جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشان دہی کی ہے۔