اسلام آباد: پاکستانی تجارتی اداروں نے چائنا ٹیکسٹائل نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی نمائش میں حصہ لیا۔
چائنا ٹیکسٹائل و ملبوسات کونسل (سی این ٹی اے سی) کے زیر اہتمام شنگھائی قومی نمائش و کنونشن سینٹر (این ای سی سی شنگھائی) میں متعدد پاکستانی کاروباری اداروں نے چین ٹیکسٹائل مشترکہ نمائش کا انعقاد کیا۔
ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کی طرف سے وضع کردہ دو طرفہ تجارتی تعاون سے متعلق پالیسیوں کو سازگار قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعاون مزید مستحکم ہوگا۔
مزید براں انہوں نے کہا کہ چین میں کاروباری ماحولیاتی نظام تجارتی برادری کے لیے موافق ہے اور چینی ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی بہت ترقی یافتہ ہے۔