بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اصول کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پلوسی کا دورہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کا شدید اثر چین امریکا تعلقات کی سیاسی بنیاد پرپڑے گا۔
دوسری جانب روس نے چین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کا دورہ اشتعال انگیزی ہے۔ چین کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کارروائی کا حق حاصل ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جب کہ تائیوان خود کو خودمختار ریاست قرار دیتا ہے۔