بیجنگ: چین کاریں ایکسپورٹ کرنے والا دُنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا، جاپان کے بعد چین نے کاریں ایکسپورٹ کرنے کے حوالے سے سب سے بڑے دوسرے ملک کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
چین نے کاریں برآمد کرنے میں 2021 میں امریکا اور جنوبی کوریا اور 2022 میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
جنوری سے مارچ کے دوران چین نے دنیا بھر کو قریباً 10 لاکھ کاریں برآمد کیں جو گزشتہ سہ ماہی سے 71 فیصد زیادہ ہے جب کہ برآمد کی گئی گاڑیوں میں بڑا حصہ نیو انرجی وہیکلز کا ہے۔