چین کی عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستان کو مبارک باد

بیجنگ: چین نے عام انتخابات کے انعقاد پر پاکستان کو مبارک باد دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار انداز میں ہوئے، پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی اور دوست کی حیثیت سے چین پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ فریقین سیاسی اتحاد، سماجی استحکام اور ملک کی ترقی اور تابناک مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں کے اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں، چین روایتی دوستی، عملی تعاون میں توسیع کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خاطر پُرامید ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے نئے دور پر مل کر کام کرنے کی بھی اُمید رکھتا ہے۔

chinaCongratulates PakistanHolding General Elections