ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند، چین کا ووہان میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور

بیجنگ: امریکا و چین کے مابین سفارتی جنگ میں شدت، امریکا کی جانب سے ہیوسٹن میں قونصلیٹ بند کیے جانے کے فیصلے کے بعد چین نے ووہان میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شہری ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کے احکامات کے بعد چین ووہان شہر میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے پر غور کررہا ہے۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے اس معاملے کی معلومات رکھنے والے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے تاہم چینی وزارت خارجہ اور بیجنگ میں امریکی سفارت خانے نے ایسی اطلاعات پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اس سے کچھ دیر قبل امریکا نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم چین کا قونصل خانہ 72 گھنٹوں کے اندر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ امریکی دفترخارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام امریکی ’’حقوقِ دانش کے تحفظ‘‘ کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کے اقدام کو بلاجواز اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

AmericachinaCloseConsulate