پاکستان میں چائلڈلیبربہت عام پائی جاتی ہے وہ فیکٹری میں ملازمت ہو یا گھروں میں کام کرنے والے بچے ہوں۔ بچوں کی تعلیم،صحت اور ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے مرتب کردہ قوانین پر عملدرامد ضروری ہے۔
ان میں سے کئی بچے اسکول جاتے نہیں اور کئی بچوں نے اسکول دیکھا بھی نہیں۔ پاکستان میں جب ۶۹۹۱ میں سروے کیا گیا جس کے مطابق ۸.۳ ملین ۴۱ سال سے کم عمر بچے کام کرتے ہیں اور اب یہ فیگر ۰۱ ملین سے تجاوز کرگئی۔ اس کی پہلی اہم وجہ غربت ہے۔
بچے مجبوری کہ باعث کام کرتے ہیں بچوں کا بنیادی حق تعلیم ہے اور ہمارے معاشرے میں حکومت کے لیے لازمی اور زمہ داری ہے کہ وہ تمام بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے۔ چائلڈ لیبر ایک بہت بڑی معاشرتی رکاوٹ ہے جسے فوری طور پرلوگوں خصوصا والدین، اساتذہ او ر حکومت سب کی مدد سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔