اسلام آباد: ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس عمر عطا بندیال نے خالی کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، انہوں نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ججز کے لیے مختص گھر میں منتقل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، انہوں نے اپنے ساتھی ججز کو عشائیے پر بھی مدعو کیا ہے، جس میں عمر عطا بندیال کو بھی دعوت دی گئی ہے۔