دونمبری پڑگئی بھاری، مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں بھارتی ایتھلیٹس کا پہلا نمبر

کراچی: منفی ہتھکنڈوں کے باعث بدنامی بھارت اور اُس کے عوام کے گلے پڑگئی ہے۔ دو نمبری میں بھارتی ایتھلیٹس کا مسلسل تیسرے سال دنیا بھر میں پہلا نمبر آیا ہے۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی ایتھلیٹس مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں سرفہرست پائے گئے ہیں۔
واڈا نے 2024 میں دنیا بھر میں ہوئے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹس جاری کردی، جس کے مطابق مختلف کھیلوں میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ والے ایتھلیٹس میں بھارتیوں کا مسلسل تیسرے سال پہلا نمبر رہا۔
بھارت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 7113 ڈوپ ٹیسٹ کیے، جس میں سے 260 مثبت آئے، 2024 کی فہرست میں فرانس 91 مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے ساتھ دوسرے اور اٹلی 85 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
واڈا کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران پاکستان میں 13 مثبت ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ کیے گئے۔

Indian Athletics World No. 1Positive Doping Test