چوہدری شجاعت کا پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ میں ماموں کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت ہے جب کہ کچھ دیر قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مونس الٰہی چوہدری شجاعت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کراکر واپس پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا بیان ان کے بیٹے چوہدری سالک کی موجودگی میں ریکارڈ ہوا۔
خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ چوہدری شجاعت نے ویڈیو بیان میں پارٹی ارکان کو پرویزالٰہی کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو کوئی خط نہیں لکھا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے ویڈیو میں کہا ہے کہ کل بھی پرویزالٰہی کے ساتھ تھا اور آج بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں۔
مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت سے ملنے آئے تھے۔

Ch ShujaatPML Q ChairmanRefuse Imran candidate support